Posts

Showing posts from June, 2025

ایران کا صبح سویرے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ، بلیسٹک، ہائپر سونک میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال، 8 افراد زخمی، 200 سے زائد زخمی

Image
ایران نے اسرائیلی لڑاکا طیاروں کو تیل فراہم کرنے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا، حملے سے حیفہ میں ریفائنریز میں آگ لگ گئی وعدہ صادق سوم کے تحت کیے گئے ایرانی حملوں میں اسرائیل میں لڑاکا طیاروں کو تیل فراہم کرنے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا،اسرائیل کا توانائی ڈھانچہ بھی میزائلوں اور ڈرونز سے ہدف بنایا گیا۔  100 سے زائد بیلسٹک اور ہائپر سونک میزائلوں سے حیفہ کے معاشی مراکز بھی نشانہ بنے، ایرانی میڈیا کے مطابق حیفہ میں حملے سے ریفائنریز میں آگ لگ گئی، جبکہ شمالی علاقہ تمرا بھی میزائلوں کا نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ شمالی اسرائیل دھماکوں کی آوازوں سے گونج اٹھا۔  ایرانی ٹی وی کے مطابق اسرائیل پر ہائبرڈ ڈرون میزائل بھی داغے گئے ہیں۔ تازہ اموات تامرا اور گلیلی میں ہوئیں۔ ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ آپریشن وعدہ صادق میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد7 اور زخمیوں کی تعداد 500 ہوگئی.  ہفتے کی شب ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایک گھنٹے میں اسرائیل کے دس طیارے بھی مار گرائے ہیں تاہم اسرائیلی حکام نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔  ایران کی مہر نیوز ایجنسی کے مطابق خاتم الان...